قومی کرکٹرز کی رمضان کی آمد پر مبارکباد
زیادہ سے زیادہ عبادات کرکے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، محمد رضوان
قومی کرکٹرز نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کا کہنا ہےکہ روایت کے مطابق ماہ مقدس مغفرت کا مہینہ ہے،اس میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرکے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے، اپنی مغفرت کی دعا کرنے کے ساتھ کہ اپنی افطاری میں غربا،یتیم، مساکین لوگوں کو بھی شامل کریں۔
فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ماہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اپنی دعاؤں میں سب کو یاد رکھیں۔ شاہ نواز دھانی نے کہا کہ دنیا بھر کے سب ہی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک ہو، خوش رہیں اور ہمارے لیے دعا کرتے رہیں۔
جارح مزاج بلےباز آصف علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہنستے رہیں، مسکراتے رہیں،پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا کرتے رہیں۔ نوجوان کرکٹر سعود شکیل کا کہنا تھا کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی مسلمان ہیں،ان کو اس مہینے کی برکتیں اور رحمتیں مبارک ہوں۔اس کو تقوی کا مہینہ کہاجاتا ہے،ہر اعتبار سے ایک اچھا مسلمان بننے کی کوشش کریں۔
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناون کا اظہار کیا۔