اے این ایف نے پورٹ قاسم سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی
منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے
اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے پورٹ قاسم پر کارروائی کرکے 40 کلوگرام ہیروئن تحویل میں لے لی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ کہ اے این ایف انٹیلیجنس نے پورٹ قاسم پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران برطانیہ کے لیے بک کیے گئے کالی مرچوں پر مشتمل رسد سے 40 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا، انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔