لمپی اسکن سے بچاؤ کی ویکسین کی 29 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی

سندھ حکومت کی جانب سے ویکسین مفت لگائی جائے گی

(فوٹو: ٹوئٹر)

مویشوں میں پھیلنے والی بیماری لمپی اسکن سے بچاؤ کی ویکسینیشن پاکستان پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتہ کو ترکی سے ویکسینیشن کی 11 لاکھ خوراکیں کراچی پہنچ گئیں جبکہ مزید 29 لاکھ ویکسینیشن کی خوارکیں بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں گی۔

محکمہ سندھ کی جانب سے مانگوائی جانے والی ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 40 لاکھ ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے موشیوں کو ویکسین بالکل مفت لگائی جائے گی۔

گزشتہ دو ہفتوں سے ویکسینیشن کے عمل کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔ لمپی اسکن ڈیزیز سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل کل سے فعل کردیا جائے گا۔ اس دوران چار سو ڈاکٹرز اور چھ سو پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیمز تشکیل دی جا چکی ہیں۔


سندھ کے مختلف اضلاع کے مویشوں میں ویکسینیشن کی جائے گی، ٹیمز مویشی اکثرت اور کیٹل فارمز کا رخ کرکے ویکسینیشن کا عمل جاری رکھے گی اور اگلے دس سے پندرہ روز میں ہدف کو حاصل کرلیا جائے گا۔

سندھ حکومت کی جانب سے اگلے اٹھ سے نو ماہ میں ویکسینیشن تیار کر لی جائے گی، مزید ساز و سامان کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے فنڈز بھی دئے گئے، ڈی جی لائیو اسٹاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لمپی اسکن ڈیزیز سے بچاؤ کی ویکسینیشن پر کام مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا جائے گا۔

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیمز کے ذریعے جلد از جلد ویکسینیشن کے ہدف کو مکمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ صوبے بھر میں اب تک بتیس ہزار سے زائد مویشی لمپی اسکن ڈیزیز کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 322 کی ہلاکت ہوچکی ہے۔

ڈی جی لائیو اسٹاٹ نذیر کلہوڑو کے مطابق کراچی سے کشمور تک کے مویشیوں کو ویکسینیشن لگائی جائے گی۔
Load Next Story