آذربائیجان کے نائٹ کلب میں زوردار دھماکا 1 ہلاک اور 31 زخمی
دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی اور زیادہ تر افراد جھلس جانے کے باعث زخمی ہوگئے
آذربائیجان کے نائٹ کلب میں ہونے والے زوردار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آذربائیجان کے نائٹ کلب میں اُس وقت زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جب وہاں 50 سے زائد افراد موجود تھے۔
دھماکے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ 31 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زیادہ تر زخمی آگ میں بری طرح جھلس گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضاف کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے تحت دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج ہے تاہم اس حوالے سے حتمی بات تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔