سیاسی قائدین شفاف الیکشن ہونے دیں حقدار کو اقتدار ملنا چاہیے علیم خان
شکست نظر آنے پر یہ وکٹیں اٹھا کر بھاگ گئے، رویہ قابل مذمت ہے، علیم خان
MUNICH:
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ شکست نظر آنے پر یہ میدان چھوڑ کر بھاگ گئے، جس طرح کا رویہ اختیار کیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ یہی تھا کہ کھل کر میدان میں آتے، وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والا رویہ نہیں اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میری تمام قائدین سے گزارش ہے کہ شفاف الیکشن ہونے دیں، جو جس کو ووٹ ڈالنا چاہتا ہے اسے اختیار ملنا چاہیے، سب کے سامنے کھیل جاری رہنا چاہیے، جس کا حق ہے اس کو اقتدار ملنا چاہیے کیونکہ یہ ہی جمہوریت کی پائیداری دار منتقلی ہے۔
علیم خان نے کہا کہ جس طرح کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے، کہانی بنتی ہے اور ختم ہوتی ہے یہ اللہ کے اختیار میں نہ کہ پرویز الٰہی کے اختیار میں، پرویز الٰہی صاحب ہمارے بزرگ ہیں مگر اقتدار کے نشے میں انسان غلط کام کردیتا ہے۔