پشاور میں تھانے پر دستی بم کا حملہ
دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس
کراچی:
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں بڈھ بیر تھانے پر دستی بم حملے ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قائم تھانے کی حدود میں زیر تعمیر عمارت پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کے بعد تفتیشی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ اضافی نفری کو طلب کر کے ملوث افراد کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔