پاکستانی گلوکارہ نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں
پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا۔وہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔
عروج آفتاب کوان کے گانے 'محبت' پرگلوبل میوزک پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عروج آفتاب کو بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹگری میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔ عروج آفتاب گریمی میں نامزدگیاں اورایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے عروج آفتاب کوگریمی ایوارڈ جیتنے پرمبارکباد دی ہے۔
عروج آفتاب 2005 میں اپنے والدین کے ساتھ لاہورسے امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔ انہوں نے برکلی کالج سے میوزک کی تعلیم حاصل کی ہے۔
عروج آفتاب عابدہ پروین کی مداح ہیں اوراردو شاعری کوپسند کرتی ہیں۔سابق امریکی صدرباراک اوباما بھی عروج آفتاب کی گلوکاری کے مداحوں میں شامل ہیں۔