ٹی ٹوئنٹی سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی آشٹن اگر جوش انگلس کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
پاکستان کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی منگل کو شیڈول ہے
پاکستان کے خلاف منگل کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی آشٹن اگر اور جوش انگلس کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
ترجمان آسٹریلوی ٹیم کے مطابق کرکٹرز کے صبح لیے گئے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، دوپہر میں دوبارہ ان کے ٹیسٹ لیے جائیں گے، اگر وہ بھی منفی آئے تو وہ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ اور فٹ ہونے پر میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ون ڈے سیریز سے قبل آشٹن اگر اور جوش انگلس کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے میں 1-2 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی تھی جبکہ ٹیسٹ سیریز مہمان ٹیم نے جیتی تھی۔