اردن کے بادشاہ کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ شاہی عہدے سے دستبردار

شہزادہ حمزہ کو ایک سال قبل بغاوت کے الزام میں نظر بند اور ان کے ساتھیوں کو 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی

شہزادہ حمزہ کو ایک سال قبل بغاوت کی سازش کے الزام میں نظر بند بھی کیا گیا تھا، فوٹو: فائل

PESHAWAR:
اردن کے شہزادہ حمزہ نے اپنے شاہی عہدے کو ترک کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ نے اپنے خط میں حکومتی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔


شہزادہ حمزہ نے خط میں مزید لکھا کہ میں نے حالیہ برسوں میں جو کچھ دیکھا اس کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میرے ذاتی عقائد جس کی تعلیم میرے والد نے دی اور جس پر میں نے زندگی بھر عمل کرنے کی کوشش کی، ملک کی موجودہ پالیسیوں سے متصادم ہیں اس لیے میں عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔

خیال رہے کہ بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ نے ایک سال قبل اپنے بڑے بھائی کے خلاف بغاوت کی سازش کی تھی۔ اس سازش پر شہزادہ حمزہ کو گھر میں نظر بند کردیا گیا تھا اور سابق شاہی چیف ایڈوائزر اور شاہی خاندان کے ایک نابالغ رکن کو 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

نظر بند ہونے کے بعد شہزادہ حمزہ نےعوامی طور پر شاہ عبداللہ کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعتراف کر ليا جس کے بعد ان کی نظر بندی ختم کر دی گئی تھی۔
Load Next Story