سعودی وزیر کی شاہ رخ اور سلمان خان سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقات

سعودی وزیر بدر بن فرحان اور بھارتی معروف اداکاروں کے درمیان ہوئی ملاقات میں باہمی شراکت داری کے مواقع پر غور کیا گیا

بدر بن فرحان اور بالی ووڈ اسٹارز خوش گوار موڈ میں نظر آئے (فوٹو، انٹرنیٹ)

کراچی:
سعودی وزیر ثقافت بدر بن فرحان السعود نے بالی ووڈ کے اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان اور اکشے کمار سے اہم ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر ثقافت اور بھارت کے معروف اداکاروں کے درمیان ہوئی ملاقات میں باہمی شراکت داری کے مواقع پر غور کیا گیا، اس موقع پر بدر بن فرحان اور بالی ووڈ اسٹارز خوش گوار موڈ میں نظر آئے۔

سعودی وزیر ثقافت بالی ووڈ کے کنگ خان، سلو میاں، سیف علی خان اور اکشے کمار کے ساتھ مل کر ممکنہ طور پر کسی پروجیکٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور یہ ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہوسکتی ہے۔


بدر بن فرحان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ بھارتی فلم کمیونٹی کے سپر اسٹارز سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا اور ہم نے مل پر پارٹرشپ کے مواقع تلاش کیے۔ خیال رہے اب تک واضح نہیں ہوا کہ یہ ملاقات کہاں ہوئی ہے۔
Load Next Story