ایفیڈرین کیس حنیف عباسی کی فیکٹری سے ملنے والی دواؤں کے کیمیائی معائنے کا حکم

اے این ایف 3 مارچ کو ملزمان کے خلاف مکمل چالان بھ پیش کرے، عدالتی ہدایت

اے این ایف نے حنیف عباسی کی فیکٹری سے ایفی ڈرین کی 60 ہزار گولیاں برآمد کتنے کا دعوی کیا ہے، فوٹو: فائل

انسداد منشیات عدالت نے ایفیڈرین کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی فیکٹری سے ملنے والی دواؤں کے کیمیائی تجزیئے کا حکم دے دیا ہے۔


راولپنڈی میں انسداد منشیات عدالت کے جج اختر بہادر نے ایفیڈرن کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے استدعا کی کہ اے این ایف نے ان کی فیکٹری سے ایفی ڈرین کی 60 ہزار گولیاں برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے،عدالت سے درخواست ہے کہ ان دوائیوں میں ایفی ڈرین کی موجودگی کے لئے اسی طرح کیمیائی تجزیہ کرایاجائے جس طرح دیگر فریقین کی ادویات کے معائنے کرائے گئے تھے۔

عدالت نے حنیف عباسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اے این ایف کو دواؤں کے کیمیائی تجزیئے اور ملزمان کے خلاف مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔
Load Next Story