یوکرین میں جنگی جرائم کا الزامامریکا اوریورپی یونین کا روس پرمزیدپابندیاں لگانے کا اعلان

روسی صدرپوٹن کی بیٹیوں پرپابندی عائد کی جاسکتی ہے، امریکا

روسی جہازوں کے یورپی یونین ممالک کی بندرگاہوں کے استعمال پرپابندی لگائی جاسکتی ہے،یورپی یونین:فوٹو:فائل

امریکا اوریورپی یونین نے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام پرروس پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا روسی صدرولادمیرپوٹن کی 2بیٹیوں اورروس کے سب سے بڑے بینک کے خلاف اقدامات کرنے پرغورکررہا ہے۔


وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ روس کے مزید مالیاتی اداروں، نئی سرمایہ کاری اورروسی حکومت کے اہلکاروں اوران کے خاندان کے افراد پرنئی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

یورپی یونین حکام کے مطابق روسی بحری جہازوں کویورپی یونین کی بندرگاہیں استعمال کرنے سے روکنے سمیت دیگرنئی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب روس کے زیرقبضہ علاقے سے ایک اجتماعی قبرسے 400سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ یوکرین کے صدرکا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں نسل کشی اورجنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔
Load Next Story