پشاور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں گیزر پھٹنے سے دھماکا عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے

دھماکے سے عمارت کا تمام عملہ محفوظ رہا اور عملے کا کوئی بھی شخص زخمی نہں ہوا

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا جس نے عمارت کی جامع تلاشی لے کر اسے کلیئر قرار دے دیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں گیزر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں گیزر پھٹے سے ہونے والے دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم خوش قسمتی سے تمام عملہ محفوظ رہا اور عملے کا کوئی بھی شخص زخمی نہں ہوا، دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا جس نے عمارت کی جامع تلاشی لے کر اسے کلیئر قرار دے دیا جبکہ پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔
Load Next Story