ینگ ڈاکٹرز کا 6 ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
او پی ڈیز سمیت دیگر شعبہ جات میں آج سے ڈیوٹیاں انجام دیں گے
ISLAMABAD:
ینگ ڈاکٹرز نے صوبائی وزیر صحت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد 6 ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر بہادر شاہ نے اعلان کیا کہ ینگ ڈاکٹرز نے صوبائی وزیر مزاکرات طے پانے کی صورت میں 6 ماہ سے جاری ہڑتال ختم کررہے ہیں اور تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز سمیت دیگر شعبہ جات میں آج سے ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔
چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اب تک مطالبات پر عملدرآمد کا تاحال نوٹیفیکشن نہیں کیا اور نہ ہمارے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر واپس پوئیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر صحت احسان شاہ کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز نے اسپتالوں میں سہولیات اور خالی آسامیوں پر بھرتی کی بات کی جس پر میں نے ڈاکٹرز سے وعدہ کیا کہ جو بات ہوئی اس پر عمل کی ذمہ داری میری ہے۔
ایک سوال کے جواب پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام آسامیوں پیرا میڈیکس کے الاؤنس اور معطل فنڈز جاری ہونگے، جس پر وہ ینگ ڈاکٹرز اور سنئیر ڈاکٹرز کے مثبت رویے پر مشکور ہیں۔
صوبائی وزیر نے خبردار کیا کہ کل سے اگر کوئی ڈاکٹر ہڑتال کے نام پر نہ آیا تو بیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔