زرمبادلہ کے ذخائر میں 70 کروڑ ڈالرز کمی 17 ارب 47 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے
مرکزی بینک کے ذخائر 11 ارب 31 کروڑ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 15 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے
زرمبادلہ کے ذخائر 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی کے بعد 17 ارب 47 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔
امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتہ کے دوران ریکوڈک منصوبہ کے تصفیہ کی مد میں بھاری ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 12 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی کے بعد 17 ارب 47 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر کمی سے 11 ارب 31 کروڑ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 15 کروڑ ڈالرز کی سطح پر رہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے ریکوڈک منصوبہ کے تصفیہ کی مد میں بھاری ادائیگی ہوئی جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں72 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 2 ہفتوں کے دوران 3 ارب 96 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کم ہوچکے ہیں۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں دو ہفتوں کے دوران 3 ارب 64 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر دو ہفتوں میں 32 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
قبل ازیں حکومت نے چین سے حاصل کردہ سافٹ لونز اور دیگر بیرونی قرضوں کی مد میں 2 ارب 90 کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیاں کی تھیں۔