علی حسن اورعرفان کی ایکسپریس میڈیا کے ’’اسپورٹس آور‘‘ پروگرام میں پرفارمنس
علی حسن اور عرفان ملک کی چبھتی ہوئی طنز ومزاح سے بھر پور باتوں نے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا
پاکستان کے معروف مزاحیہ ادکار جوڑی علی حسن، عرفان ملک جنھوں نے بھارت میں اپنی شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا گزشتہ دنوں بھارت کادورہ کرکے وطن واپس آگئے۔
انھوں نے کہا ان کا بھارت کا دورہ ہمیشہ کی طرح بے حد کامیاب رہا انھیں زبردست پزیرائی ملی، پاکستان واپسی کے بعد انھیں ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے ''اسپورٹس اوٓر'' کے خصوصی پروگرام جو کہ ایشیا کرکٹ کپ اسپیشل کے سلسلے میں پیش کیا جارہا ہے میں اپنے فن کامظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے،''جوش جگا دے'' کے عنوان سے ہونے والے اسپورٹس آور'' کے اس پروگرام کے میزبان کرکٹ انسائیکلو پیڈیا اور معروف کمپئیر مرزا اقبال بیگ ہیں ۔
جب کہ پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف کی ماہرانہ رائے اور دلچسپ انکشافات کے ساتھ ہی علی حسن اور عرفان ملک کی چبھتی ہوئی طنز ومزاح سے بھر پور باتوں نے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا یہ پروگرام رات11.05پر پیش کیا جارہا ہے جو برائے راست دکھایا جارہا ہے، علی حسن اور عرفان ملک نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے یہ ایک دلچسپ پروگرام ہے کرکٹ ہمارے ملک میں پسند کیا جانے والا سب سے مقبول عام کھیل ہے جس کی وجہ سے اسے پروگرام کو ذوق وشوق سے دیکھا جارہا اور بے حد پسند کیا جارہا ہے، انھوں نے کہا کہ ناظرین کی جانب ہمیں بے حد سراہا اور پسند کیا گیا ہے، آنے والے دنوں میں یہ پروگرام اور بھی شاندار اور دلچسپ ہوجائے گا۔