ہنگامی لینڈنگ کے دوران بوئنگ کارگو طیارہ 2ٹکڑوں میں تقسیم

تباہ ہونے والے طیارے کے عملے کوبحفاظت نکال لیا گیا

بوئنگ طیارے نے اڑان بھرنے کے بعد فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی:فوٹو:انٹرنیٹ

NOORPUR THAL:
وسطی امریکا کے ملک کوسٹا ریکا میں کارگو طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران 2 ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سان جوز ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والے بوئنگ کارگو طیارے نے 25منٹ بعد فنی خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے ائیرپورٹ پرواپس لینڈنگ کی جس کے دوران طیارہ دوحصوں میں تقسیم ہوگیا۔


ائیرپورٹ انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طیارے کے عملے کوبحفاظت نکال کرطیارے کوآگ کی لپیٹ میں آنے سے بچا لیا۔



طیارے کے تباہ ہونے کی ویڈیو میں طیارے کودوحصوں میں ٹوٹتے اورگہرا دھواں نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Load Next Story