طالبان کی ہلمند میں اسلحہ ڈپوپرامریکی فضائی حملے کی تردید

ہلمند کے صحرائی علاقے میں جنگ میں بچ جانے والے دھماکہ خیز مواد کوتباہ کیا گیا تھا،ترجمان افغان حکومت

ہلمند میں امریکی فضائیہ کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی،ذبیح اللہ مجاہد:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
طالبان حکومت نے ہلمند صوبے میں اسلحے کے ڈپوپرامریکی فضائی حملے کی تردید کردی۔

افغان حکومت کے قائم مقام ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے بیان میں میڈیا رپورٹس کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبے ہلمند میں اسلحہ ڈپو پرکوئی امریکی فضائی حملہ نہیں ہوا۔


ترجمان افغان حکومت کا کہنا تھا کہ ہلمند میں امریکی فضائیہ کے حملے کی اطلاعات درست نہیں۔ صحرائی علاقے میں جنگ میں بچ جانے والے دھماکہ خیز مواد کوتباہ کیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا پردعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فضائیہ کے افغان صوبے ہلمند میں اسلحہ ڈپوتباہ کردیا گیا۔ ہلمند میں فوجی اڈے کے قریب زوردار دھماکہ ہواتھا۔مقامی حکام نے بھی اسلحہ ڈپوپرامریکی فضائیہ کے حملے کی تردید کی ہے۔
Load Next Story