برمنگھم کامن ویلتھ گیمز پاکستان کی ریسلنگ ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا
برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے شروع ہو رہی ہیں
برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان کی ریسلنگ ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
پی سی بی کوچنگ سینٹر لاہور میں قومی ریسلرز کا کیمپ جاری ہے، ٹرائلز کے ذریعے جن ریسلرز کو ملک کی نمائنگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے، ان میں محمد انعام بٹ بھی شامل ہیں، جو 86 کلو گرام کیٹیگری میں حصہ لیں گے۔
اسکے ساتھ 57 کلوگرام کیٹیگری میں اسد علی کو چنا گیا ہے، 65 کلوگرام میں عنایت اللہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، شریف طاہر 74 کلوگرام میں میڈل کی جدوجہد کریں گے، 125 کلوگرام میں زمان انور شریک ہوں گے جبکہ 97 کلوگرام کیٹیگری میں ریسلر کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے شروع ہو رہی ہیں۔