برطانیہ مسلم اسکول ٹیچر کو جنسی استحصال کے بعد قتل کرنے والے کو عمرقید

28 سالہ سبینہ نساء کو گھر سے ریسٹورینٹ جاتے ہوئے راستے میں قتل کیا گیا

ملزم کا تعلق البانیہ سے ہے، فوٹو: ٹویٹر

برطانیہ میں 36 سالہ ملزم کو جواں سال مسلمان اسکول ٹیچر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور قتل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں لاپتہ ہونے والی 28 سالہ مسلم ٹیچر سبینہ نساء کی لاش ایک دن بعد پارک سے ملی تھی۔


تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مسلم ٹیچر اپنے گھر سے پانچ منٹ کی واک پر واقع ریسٹورینٹ جا رہی تھیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں لڑکی کے ہمراہ ایک ڈلیوری بوائے کو جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس نے ڈلیوری بوائے کو گرفتار کرلیا جس نے تفتیش کے دوران سبینہ نساء کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے قتل سے قبل اسکول ٹیچر سے جنسی زیادتی کی کوشش کی اور ناکامی پر قتل کردیا۔

ملزم کا تعلق البانیہ سے ہے۔
Load Next Story