وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

تحریک عدم اعتماد پر 20 سے زائد اراکین کے دستخط ہیں

عدم اعتماد کو بیس فیصد اراکین کی حمایت حاصل ہے، (فائل فوٹو)

اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔


ایکسیرپس نیوز کے مطابق اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمعے کے روز سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائی جس پر بیس سے زائد اراکین کے دستخط ہیں۔

اپوزیشن رکن خوش دل خان نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حمایت یافتہ اراکین اراکین کی تعداد 20 فیصد سے زیادہ ہے، ہم وزیراعلیٰ کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
Load Next Story