غلط بٹن دبانے سے خاتون ایک کروڑ ڈالر جیت گئیں

لاس اینجلس کی جیک پاٹ مشین پر کھڑی خاتون سےایک شخص ٹکرایا اور غلط بٹن دب گیا جس کے بعد وہ دو ارب روپے جیت گئیں

امریکی خاتون کو ایک شخص نے دھکا دیا اور غلطی سے دوسرا بٹن دبنے سے انہوں نے لاٹری کا مہنگا کارڈ خرید لیا۔ لیکن اس کارڈ نے انہیں ایک کروڑ ڈالر کا مالک بنادیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کبھی کبھی ناخوشگوار واقعہ بھی ایسا اتفاق بن جاتا ہے کہ زندگی بھر ایک خوشگوار یاد چھوڑ جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک ماجرا امریکا میں پیش آیا جب ایک خاتون سے ایک شخص ٹکرایا جس سے غلط بٹن دب گیا لیکن اس سے وہ دس ملین (ایک کروڑ) ڈالر کی مالکن بن گئیں۔

گزشتہ برس نومبر میں لاکویڈرا ایڈورڈز لاس اینجلس کی سپرمارکیٹ میں پاوربال جیک پاٹ پر قسمت آزمائی کررہی تھیں کہ ایک شخص بہت بدتمیزی سے ان سے ٹکرایا۔ اس ٹھوکر سے خاتون سے مشین پر غلط بٹن دب گیا۔ لیکن اسی غلطی نے خاتون کو ارب پتی بنادیا۔


اجنبی شخص زور سے ٹکرانے کے بعد کسی پشیمانی کے بغیر وہاں سے باہر چلا گیا۔ اس شخص نے خاتون سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کوئی معذرت کی۔ وہ مشین سے اسکریچ کارڈ خرید رہی تھی اور غلط بٹن دبنے سے اس نے 30 ڈالر کا اسکریچ کارڈ خرید لیا ۔ یہاں ان کا دل جل کر رہ گیا کیونکہ وہ اتنا مہنگا اسکریچ کارڈ لاٹری ٹکٹ خریدنا نہیں چاہتی تھیں۔

وہ ٹکرانے والے شخص کو دل ہی دل میں بھلا برا کہتی ہوئیں باہر آئیں اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسکریچ کارڈ کےنمبر معلوم کئے۔ کچھ دیر بعد انہیں معلوم ہوا کہ حادثاتی طور پر خریدا جانے والا مہنگا ترین ٹکٹ ان کے لیے لاٹری کا سب سے بڑا انعام لے آیا یعنی ایک کروڑ ڈالر! یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کے برابر ہے۔

لاکویڈرا اس انعام پر بہت خوش ہیں اور وہ راستے بھر بار بار ٹکٹ کو دیکھ دیکھ کر خوش ہوتی رہیں یہاں تک کہ ایک مرتبہ کار حادثے سے بج گئیں۔ گھر آکر بھی وہ بار بار اس ٹکٹ کے نمبر کیلیفورنیا ایپ پر ڈالتیں، اور انعام کی رقم دیکھ کر مسرور ہوتی رہیں۔ اب پانچ ماہ بعد انہیں ٹیکس کٹنے کے بعد انعامی رقم مل چکی ہے۔ اس رقم سے وہ ایک فلاحی تنظیم بنانا چاہتی ہیں۔ لیکن اپنے لیے ایک گھر بھی خریدنا چاہتی ہیں۔
Load Next Story