شہباز شریف و جہانگیر ترین پر مقدمات تفتیشی ٹیم کا سربراہ عہدہ چھوڑ کر چھٹی پر چلا گیا

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نوٹی فکیشن جاری کردیا (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD:
شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف درج مقدمات میں تفتیشی ٹیموں کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر رضوان عہدہ چھوڑ کر چھٹی پر چلے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم کیسوں کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے آفیسر ڈاکٹر رضوان چھٹی پر چلے گئے۔ ڈاکٹر رضوان شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف درج مقدمات میں تفتیشی ٹیموں کی سربراہی بھی کر رہے تھے۔


ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان نے عہدہ چھوڑ کر چھٹی لی ہے اور ان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر نازیہ امبرین کو ڈائریکٹر کا چارج دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، ڈاکٹر رضوان کی چھٹی 11 اپریل سے آغاز ہوگا۔
Load Next Story