علامہ اقبال ٹرین دہشت گردی سے بچ گئی پٹڑی اکھاڑنے والے تین ملزمان گرفتار
ریلوے ٹریک کھولے جانے والا میٹریل بھی برآمد، گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع
علامہ اقبال ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، پولیس نے پٹڑی اکھاڑنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس کے مطابق سیالکوٹ سے براستہ لاہور کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بال بال بچ گئی، پٹڑی کھولنے والے تین دہشت گردوں شکر اللہ، مشتاق اور غلام مصطفی کو دوران پیٹرولنگ ایس ایچ او ریلوے پولیس عرفان اشرف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے خلاف ریلوے ایکٹ 126 کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات درج کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ ریلوے ٹریک سے کھولے جانے والا ریلوے میٹریل بھی برآمد کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار نے دہشت گردی کو ناکام بنانے پر ایس ایچ او ریلوے پولیس سیالکوٹ عرفان اشرف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قابل اور محنتی افسر محکمہ کا جھومر ہیں تمام پولیس افسران و ملازمین ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ ریل سے سفر کرنے والے محفوظ اور آرام دہ سفر حاصل کرسکیں۔