روس کا گوگل سے ’پارلیمانی چینل‘ بحال کرنے کا مطالبہ
گوگل چینل کو بلاک کرنے کی وجوہات فراہم کرے، روس
QUETTA:
روسی میڈیا واچ ڈاگ نے یوٹیوب ویڈیو ہوسٹنگ کے مالک گوگل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چینل Duma-TV کو بحال کرے۔
عالمی میڈیا کے مطابق روس نے گوگل سے چینل کو بلاک کرنے کی وجوہات بھی طلب کی ہیں۔ ڈوما ٹی وی کے سربراہ ویاشسلاو ولوڈن نے واشنگٹن پر "روسیوں کے حقوق" کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ ولوڈن نے کہا کہ امریکہ معلومات کے پھیلاؤ پر اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔
دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب کا یہ ردِعمل خود اُس کیلئے نقصان دہ ہے۔
واضح رہے کہ ڈوما ٹی وی کے 145,000 سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔ یہ روسی پارلیمانی مباحثوں اور روسی قانون سازوں کے انٹرویو کی ویڈیوز نشر کرتا ہے۔