خفیہ اداروں اور پولیس کا آپریشن رائے ونڈ سے تین مشتبہ افراد گرفتار
طالبان نے دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کرنے کی دھمکیاں دی ہیں،حساس اداروں کا مراسلہ
شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کے بعدطالبان کی جانب سے دھمکیوں کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ پولیس اور خفیہ اداروں کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن کے دوران رائے ونڈ سے تین مشتبہ افراد کواسلحہ سمیت گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کرنے کی دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد پولیس افسران نے حساس مقامات،گرجا گھروں، عبادت گاہوں ،امام بارگاہ ، مزاروں ، ریلوے سٹیشن ،ہوائی اڈے ،لاری اڈے پر ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ اعلی سیاسی شخصیات سمیت دیگر اہم لوگوں کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں اور پولیس کی ٹیم نے آپریشن کے دوران رائے ونڈ سے تین مشتبہ افراد کوایک فلیٹ سے گرفتار کیا انکی نشاندہی پر اسلحہ ،گولیاں اور نقشے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد نے ''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ ناکہ بندی کرکے شہر کو سیل کیا گیا ہے داخلی وخارجی راستوں پر نفری بڑھا دی گئی ہے۔