کسی صورت ہار نہیں مانوں گا عمران خان

سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں بہت مایوسی ہوئی تھی، عمران خان

وزیراعظم سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی ہے (فوٹو، فائل)

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنے حلف اور پاکستان سے غداری نہیں کر سکتا، قوم کے لیے آخری بال تک لڑوں گا اور کسی صورت ہار نہیں مانوں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اپنے حلف اور پاکستان سےغداری نہیں کرسکتا، میں کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، پہلے کبھی شکست تسلیم کی نہ ہی اب کروں گا۔


ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں بہت مایوسی ہوئی، عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خفیہ خط کو پبلک نہیں کیا جاسکتا، ملک میں جو کچھ ہورہا ہے یہ اپوزیشن ایک پلان کے تحت کر رہی ہے، اسمبلی کی کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

 
Load Next Story