کراچی فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران 7 افراد ہلاک
نارتھ ناظم آباد میں گل مراد، نارتھ کراچی میں عامر اور فرنٹیئر کالونی میں ایک شخص نشانہ بنا
کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات کے دوران7افرادہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آبادکے علاقے ڈی بلاک میں موبائل فون کی دکان پرفائرنگ سے35سالہ مرادگل ہلاک ہوگیا،مقتول کو ملزمان نے5 گولیاں ماریں اورفرار ہوگئے،مقتول علاقے کاہی رہائشی جبکہ اس کا آبائی تعلق سوات سے تھا۔
نارتھ کراچی پاورہائوس کے قریب فلیٹوں کے عقب سے بوری میں بندلاش ملی جس کی شناخت20سالہ عامر کے نام سے کرلی گئی،مقتول کو20فروری کواغواکیاگیاتھااوراس کی موٹرسائیکل خواجہ اجمیرنگری کے علاقے رحمانیہ موڑسے لاوارث حالت میں ملی تھی،اہل خانہ کونامعلوم ملزمان نے فون کرکے رقم بھی طلب کی تھی، مقتول فرنیچرکے کاروبار سے منسلک اورنارتھ کراچی سیکٹر 11-D کا رہائشی تھا۔لیاری کلاکوٹ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے65سالہ سید صفدر علی ہلاک ہوگیا،مقتول لی مارکیٹ میں ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھااور گلیوں میں عطرفروخت کرتا تھا۔بغدادی لیمارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ جان زادہ ہلاک ہوگیا ،مقتول باجوڑ ایجنسی کارہائشی تھااور علاقے میں ٹھیلا لگاتاتھا۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے داتا نگرمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ عمران ہلاک ہوگیا،عمران کے خلاف اورنگی ٹاؤن تھانے میں قتل کامقدمہ نمبر 410/09 بجرم دفعہ 302/34 درج ہے جس میں وہ اشتہاری تھا۔
بھینس کالونی لیبراسکوائر کے قریب فائرنگ سے30سالہ اظہارخان ہلاک ہوگیا فائرنگ کاواقعہ گھر کے اندر پیش آیا تھا اور گولی مقتول کے سر پر لگی تھی۔نیپئرپراناحاجی کیمپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد 24 سالہ حسن جہان اور32 سالہ غلام رسول شدید زخمی ہو گئے ، جنھیں انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت فائرنگ کی گئی علاقے میں بجلی نہیں تھی اوروہاں پر لیاری گینگ وار کے2گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا،دونوں افراد فائرنگ کی زدمیں آگئے۔
شیرشاہ اردو بازار میں فائرنگ سے 32 سالہ کامران ،شرافی گوٹھ ملیر ندی کے قریب 35 سالہ پرویز،بفرزون 15-B میں 17 سالہ اسما ،خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی میں کریلااسٹاپ کے قریب 12 سالہ اسامہ،ایف سی ایریامیں فائرنگ سے 25 سالہ عاقب جبکہ شاہ فیصل کالونی2نمبر پرفائرنگ سے26 سالہ ندیم زخمی ہوگیا، لانڈھی2 نمبر پرمدینہ مسجد کے قریب 20 سالہ رمضان زخمی ہوگیا۔علاوہ ازیں لیاری کے علاقے بہارکالونی اورالفلاح روڈپرموٹر سائیکل سوار ملزمان3کریکر پھینک کر فرارہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔علاوہ ازیں سائٹ اے کے علاقے پٹھان کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ عامر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول منشیات فروش تھا اور اس کا مخالف گروپ سے تنازع چل رہا تھا۔