ایک اور مخلوط حکومت نہیں بنانا چاہتے برطانوی وزیراعظم

انتخابات میں کم نشستوں سے کامیابی ملی تواقلیتی حکومت بنائیں گے،ڈیوڈ کیمرون

آئندہ انتخابات میں مزید مخلوط حکومت نہ بنانے کے وعدے پرحصہ لیں گے، ٹیلیگراف۔ فوٹو رائٹرز/فائل

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نہیں چاہتے کہ ان کی جماعت ایک اور مخلوط حکومت بنائے، وہ اس بات کوترجیح دیتے ہیں کہ اگرانتخابات میں یکسر کامیابی میں انھیں کم نشستیں ملیں تووہ اقلیتی حکومت بنائیں گے۔


یہ بات ڈیلی ٹیلیگراف نے منگل کو اپنی رپورٹ میں بتائی۔ جریدے کے مطابق کیمرون کی مرکزنواز دائیں بازو کی کنزرویٹوپارٹی اس وقت لبرل ڈیموکریٹ کے ساتھ مخلوط حکومت میں سینئر پارٹنرہے۔ تاہم وہ آئندہ مئی کے عام انتخابات میں معلق پارلیمنٹ کی صورت میں مزید مخلوط حکومت نہ بنانے کے وعدے پرحصہ لے گی۔ اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ اقلیتی حکومت جلدہی گرجائے گی جس کے نتیجے میں دوسرے انتخابات کرانے پڑیں گے۔ کیمرون کے ایک معتمدنے مرکزنواز بائیں بازو کے جریدے کوبتایا کہ وہ اس بارے میں بالکل واضح ہیں۔
Load Next Story