سابق بھارتی کپتان دھونی کو اشتہار میں بس ڈرائیور بننا مہنگا پڑگیا

ان کو نہ صرف نوٹس مل گیا بلکہ اشتہار پر بھی فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی

ان کو نہ صرف نوٹس مل گیا بلکہ اشتہار پر بھی فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی۔ فوٹو: سوشل میڈٰیا

GUJRAT:
بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو اشتہار میں بس ڈرائیور بننا مہنگا پڑگیا۔

آئی پی ایل کے حوالے سے ایک اشتہار میں دھونی بس ڈرائیور بنے اور سپر اوور دیکھنے کیلیے روڈ کے درمیان میں ہی بس روک دیتے ہیں، جب ٹریفک پولیس اہلکار ان سے گاڑی روکنے کا سبب پوچھتا ہے تو وہ کہتے ہیں 'سپر اوور چل رہا ہے' جس پر وہ پولیس مین وہاں سے چلا جاتا ہے۔


اس اشتہار کے خلاف روڈ سیفٹی آرگنائزیشن کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ اس کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے، جس پر ایڈورٹائزنگ اسٹینڈر کونسل آف انڈیا نے دھونی کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ اشتہار پر بھی فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

 
Load Next Story