بنوں میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 5دہشتگرد ہلاک
دیگر دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے
JOHANNESBURG:
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس ضلع بنوں نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر تھانہ ہوید کے حدود علاقہ زندی فلک شیر میں مشترکہ کارروائی کی۔
دوران آپریشن چھاپہ مار ٹیموں پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس پر جوابی فائرنگ میں 05 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے 03 عدد کلاشنکوف بمعہ 12عدد میگزینز، پستول 9ایم ایم، پستول 30بور بمع میگزین اور کافی تعداد میں کارتوس اور 03 بنڈولوئر شناختی کارڈ، نقد رقم، مختلف قسم کارڈز، موبائل فونز، ایک عدد آئی ای ڈی نصب شدہ سی ڈی 70 موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوئے۔
دیگر دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
مذکورہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔

View this post on Instagram