نئے وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا
شہباز شریف کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے
ISLAMABAD:
نئے وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا، اجلاس کل ہوگا جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف کے کاغذات جمع ہوں گے جبکہ شہباز شریف کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے امکانات محدود ہیں۔
اپوزیشن وفد نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں تبدیلی واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے وقت میں اضافہ کی درخواست کی تھی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وقت واپس 2 بجے تک مقرر کر دیا۔پیپلز پارٹی رہنما نوید قمر کے مطابق جو طریقہ کار موجود ہے اسکے مطابق چلنا چاہیے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر 3 بجے کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
نئے قائد ایوان کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن دو بجے ہوگا۔ اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے جس میں صرف نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا جبکہ شہباز شریف کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئی جس کے بعد عمران خان وزیراعظم پاکستان نہیں رہے۔