عمران خان ان کے معاونین مشیر اور وفاقی وزرا کی سبکدوشی کے نوٹی فکیشن جاری

عمران خان نیازی آرٹیکل 94 چار کے تحت وزیراعظم نہیں رہے، نوٹیفکیشن

عمران خان نیازی آرٹیکل 94 چار کے تحت وزیراعظم نہیں رہے، نوٹیفکیشن (فوٹو : فائل)

SPIELBERG BEI KNITTELFELD:
سابق وزیر اعظم عمران خان ان کے وزرا، مشیر اور معاونین کی سبکدوشی کے 4 نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے سابق کابینہ کے 25 وفاقی وزراء اور 4 وزرائے مملکت کی فراغت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جب کہ عمران خان کو وزارت عظمی سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان نیازی کے خلاف قومی اسمبلی سے عدم اعتماد کی قرارداد منظور ہوچکی ہے، عمران خان نیازی آرٹیکل 94 چار کے تحت وزیراعظم نہیں رہے۔ سابق وزیراعظم کے 19 معاونین خصوصی اور 4 مشیروں کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ چاروں نوٹیفکیشن کابینہ سیکرٹریٹ سے جاری کئے گئے ہیں۔
Load Next Story