فیس بک نے اپنی ای میل سروس بند کردی

ای میل کی سہولت اس لیے بندکی کہ صارفین یہ ای میل استعمال نہیں کرتے تھے۔فیس بک ترجمان

بندش پرعمل درآمد مارچ سے ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KARACHI:
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ای میل سروس بند کردی۔


اس سروس کے ذریعے صارف کو .com کاای میل ایڈریس ملتاتھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک کے ترجمان نے کہاکہ اس ای میل سروس کے بندکیے جانے کے بعدجو ای میل بھی صارف کوبھیجی جائیںگی وہ اس کے اس اکائونٹ پرفارورڈ ہوجائیںگی جوصارف نے فیس بک اکائونٹ بناتے وقت دیاتھا۔ فیس بک کے ترجمان نے کہاہے کہ ہم نے ای میل کی سہولت اس لیے بندکی کہ صارفین یہ ای میل استعمال نہیں کرتے تھے۔ بندش پرعمل درآمد مارچ سے ہوگا۔
Load Next Story