منی لانڈرنگ کیسشہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے کیس سماعت 27اپریل تک ملتوی کردی

شہبازشریف کے وکیل نے عمرے پرجانے کے باعث ضمانت میں توسیع کی درخواست دی:فوٹو:فائل

NEW DELHI:
منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

اسپشل سینٹرل عدالت نے شہبازشریف اورحمزہ شہبازکے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

سینٹرل عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے کیس کی سماعت کی۔ شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی۔


شہبازشریف کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ وہ عمرے پرجارہے ہیں اس لئے عبوری ضمانت میں لمبی تاریخ دی جائے۔فاضل جج نے وکیل کوعدالت میں درخواست لکھ کردینے کی ہدایت کی۔

فاضل جج نے کہا کہ آپ ملزمان کو پیش کریں تاکہ ہم چارج فریم کریں اور کیس کو آگے لے کر چلیں۔ہم نے فائل کو دیکھنا ہے۔شہبازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ جو ثبوت ایف آئی اے نے چالان میں لگائے ہیں کیا اس میں شہبازشریف پرفرد جرم عائد ہوسکتی ہے یا نہیں۔

اعظم نذیرتارڑ نے عدالت کوبتایا کہ انوسٹی گیشن مکمل ہیں رپورٹ فائل ہوچکی ہے۔پراسکیوٹرکا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی کوئی ہدایت نہیں ملی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
Load Next Story