کراچی کے شہری خوف کی زندگی گزار رہے ہیں لوگوں کو امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں عبدالستار ایدھی
عوام سے اپیل ہے کہ شہر میں امن قائم کرو، انسان بنو اور انسان بناؤ تاکہ ہر کوئی پر امن زندگی گزار سکے، عبدالستار ایدھی
لاہور:
سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ شہر کے لوگ خوف کی زندگی بسر کر رہے ہیں ایسے حالات میں عوام کو امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں۔
بولٹن مارکیٹ سے مزار قائد اور پھر بولٹن مارکیٹ تک نکالی جانے والی امن ریلی کے موقع پر ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری خوف کی زندگی گزار رہے ہیں، جب لوگ صبح اپنے گھروں سے کام کے لئے نکلتے ہیں تو کسی کو پتہ نہیں ہوتا کہ وہ شام کو واپس اپنے گھر پہنچے گا بھی کہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ تو حکومتی عہدیدار ہوں اور نہ ہی پولیس اہلکار میرا کام تو صرف لوگوں کو امن کا پیغام پہنچانا ہے۔
عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ شہر میں امن قائم کرو، انسان بنو اور انسان بناؤ تاکہ ہر کوئی پر امن زندگی گزار سکے۔