ڈسکہ میں بارودی مواد پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق
ماں اور بیٹی زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا
ڈسکہ کے علاقہ مترانوالی میں بچہ بارودی مواد سے بھری اشیا پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسکہ کے علاقہ مترانوالی میں بچہ بارودی مواد سے بھری اشیا کے ساتھ کھیلتا ہوا اسے گھر لے آیا اور چیز کھیلتے ہوئے اچانک پھٹ گئی جس سے دھماکہ ہوگیا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت خاتون موقع پر جاں بحق ہوئی جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 12 سالہ عبداللہ ولد عاصم اور 25 سالہ نگینہ زوجہ نبیل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 35 سالہ نبیلہ زوجہ عاصم اور 6 سالہ بیٹی زخمی ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب مترانوالی میں مبینہ طور پر آتش گیر مواد کے پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔