ترک صدر کا شہباز شریف کو فون وزیراعظم بننے پر مبارک باد
آپ کے وزیراعظم بننے پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، ترک صدر
وزیراعظم شہباز شریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا، وزیراعظم بننے پر مبارک باد کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترک صدر نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی اور کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارک باد دینے پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔