محمد عرفان ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کے خواہشمند
فاسٹ بولر نے آخری بار سال 2019 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی
کراچی:
قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قامد فاسٹ بولر محمد عرفان نے آسٹریلیا میں رواں سال کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی اسکواڈ میں واپسی پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کے سخت محنت کررہا ہوں جبکہ فٹنس مسائل پر بھی کافی حد تک قابو پالیا ہے جبکہ باسکٹ بال ٹریننگ بھی کررہا ہوں۔
محمد عرفان نے کہا کہ آسٹریلیا کی باؤنسی پچز پر میرا رول انتہائی اہم ہوگا، اس لیے کوشش کررہا ہوں کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل خود کو 100 فیصد فٹ کرکے اسکواڈ میں واپسی کروں۔
واضح رہے کہ محمد عرفان نے سال 2019 میں آخری پر آسٹریلیا اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، تاہم انہوں نے 60 ون ڈے، 4 ٹیسٹ اور 22 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔