پی ٹی آئی نے اپنے ہی وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
اسمبلی کے کل 53 ارکان میں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 31 ہے، سردار تنویر الیاس کا نام نئے قائد ایوان کے لیے تجویز
تحریک انصاف نے اپنے ہی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک عدم اعتماد آزاد کشمیر کے عبوری آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت دائر ہوئی، جس پر 25 ممبران قانون ساز اسمبلی کے دستخط موجود ہیں جب کہ عدم اعتماد پیش کرنے والے تمام ممبران کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
اطلاعات کے مطابق 25 ممبران قانون ساز اسمبلی نے سردار تنویر الیاس کا نام نئے قائد ایوان کے لیے تجویز کیا ہے۔
واضح رہے کہ قانون ساز اسمبلی کے کل 53 ارکان میں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 31 ہے، تحریک عدم اعتماد پر 14 روز کے اندر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔