پاکستانی نوجوان نے ایک منٹ میں سر سے 155اخروٹ توڑ کر عالمی ریکارڈ بناڈالا
کیپٹن ارباب نے 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں ایک ہاتھ پر 65 پش اپس نکالنے کا بھی ورلڈ ریکارڈ بناڈالا
لاہور:
پاکستانی نوجوان نے ایک منٹ میں سر سے 155اخروٹ توڑ کر عالمی ریکارڈ بناڈالا جب کہ پاکستان آرمی کے کیپٹن ارباب نے 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں ایک ہاتھ پر 65 پش اپس نکالنے کا بھی ورلڈ ریکارڈ بناڈالا.
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں جاری پنجاب یوتھ فیسٹیول کے موقع پر پاکستان آرمی کے کیپٹن ارباب نے 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں ایک ہاتھ پر 65 پش اپس نکال کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی شہری کے پاس تھا جس نے 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں ایک ہاتھ پر 31 پش اپس لگائے تھے، اس کے علاوہ پاکستانی نو جوانوں ارشد نے بھی ایک منٹ میں سر سے 155 اخروٹ توڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔
پاکستان کے7 افراد نے ایک ساتھ 46 سیکنڈ تک سینڈوچ کی شکل میں بنے کیلوں کے بستر پر لیٹنے کا بھی عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا ،اس سے قبل بھارت کے 5 افراد نے کیلوں کے بستر پر لیٹنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ علی حیدر نے بھی 60 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 52 پش اپس لگانے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 38 پش اپس کے ساتھ برطانیہ کے پاس تھا۔