سابق وکٹ کیپرراشد لطیف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر مقرر
راشد لطیف اینٹی کرپشن کے معاملات سے نمٹنے کے لیے لیکچر بھی دیں گے، پی سی بی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راشد لطیف کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے اوروہ یکم اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راشد لطیف اینٹی کرپشن کے معاملات سے نمٹنے کے لیے لیکچر بھی دیں گے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتےہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داری ان کے لئے بہت زیادہ چیلنجنگ ہوگی, پوری زندگی چیلنجز میں ہی گزری ہے اور مشکل کام کرنے میں ہمیشہ مزا آتا ہے، نیت ٹھیک ہوتا تمام کام آسان ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں چیف سلیکٹر پر ہی ہوتی ہیں، مصلحتوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ راشد لطیف نے کہا کہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داری کے ساتھ ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن کی تمام ذمہ داریاں بھی نبھاؤں گا۔
واضح رہے کہ راشد لطیف 37 ٹیسٹ اور 166 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ راشد لطیف افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی ادا کرچکے ہیں۔