پیوٹن یوکرین میں نسل کشی کررہے ہیں امریکی صدر

اس بات کا ثبوت موجود ہےکہ روسی صدریوکرینی عوام کوصفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں،جوبائیڈن

جوبائیڈن روسی صدرکوجنگی جرائم کا مرتکب بھی قراردے چکے ہیں:فوٹو:فائل

امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہےکہ روسی صدر یوکرین میں نسل کشی کررہے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے بیان میں کہا کہ روس یوکرین میں شہریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن یوکرین کے عوام کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کررہے ہیں اوراس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔


دوسری جانب صدرپیوٹن نے یوکرین میں فوجی کارروائیوں کا سربراہ سخت گیرفوجی افسرکومقررکردیا ہے۔

اس سے قبل جوبائیڈن صدرپیوٹن کوجنگی جرائم کا مرتکب قراردے چکے ہیں۔ روس نے ان تمام الزامات سے انکارکیا ہے۔
Load Next Story