کراچی گلشن سکندرآباد میں دیور بھابھی کو قتل کرکے فرار

بوٹ بیسن پولیس نے ماریہ کے قتل کاسرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کردیا

21 سالہ ماریہ بابر کا قتل گھریلوجھگڑے کاشاخسانہ ہے،تفتیش شروع(فوٹو، فائل)

PARIS:
شریں جناح کالونی گلشن سکندر آباد میں دیور نے بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرارہوگیا۔


منگل اوربدھ کی درمیانی شب بوٹ بیسن تھانے کی حدود شریں جناح کالونی گلشن سکندر آباد بلاک 7 میں مکان نمبر جی3/314 میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون جان بحق ہوگئی جسے فورطور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتولہ کی شناخت 21 سالہ ماریہ زوجہ بابرکے نام سے کی گئی۔

بوٹ بیسن پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کو اس کے دیور بہادر خان ولد اکبرخان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے اور ملزم بہادر واردات کے بعد موقع سے فرارہوگیا انھوں نے بتایا کہ مقتولہ کا قتل گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔
Load Next Story