لاہور میں حساس ادارے کے افسر پر تشدد کرنے پر سیاسی رہنما کے گارڈز گرفتار
ایف آئی آر میں مدعی نے سیاسی جماعت کے کسی رہنما کو نامزد نہیں کیا، قائمقام سی سی پی او
TRENTON:
لاہور میں حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے سیاسی رہنما کے گارڈز کو گرفتار کرلیا۔
قائمقام سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ شام کلمہ چوک کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیاسی جماعت کے رہنما کے پرائیویٹ گارڈز نے حساس ادارے کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
قائمقام سی سی پی او شہزادہ سلطان نے بتایا کہ راستہ نہ دینے پر پرائیویٹ گارڈز نے حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور گاڑی قبضہ میں لے لی۔
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے میرٹ پر تفتیش کی جا رہی ہے اور مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ایف آئی آر میں مدعی نے سیاسی جماعت کے کسی رہنما کو نامزد نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔