جنوبی افریقہ میں سیلاب نے تباہی مچادی 300 سے زائد افراد ہلاک
مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، کئی خاندان اور افراد اب تک لاپتہ ہیں، حکام
جنوبی افریقہ کے صوبے کوازولو-ناتل بشمول ڈربن شہر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 306 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اے پی نیوز کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد خاندانوں سمیت کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
مسلسل بارشوں کے نتیجے میں صوبے بھر میں درجنوں مکانات اور عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ اہم شاہراہیں بھی بری طرح ٹوٹ چکی ہیں۔
ایتھیک وینی میونسپل کے میئر میکسولوسی کونڈا نے اطلاع دی کہ ڈربن اور آس پاس کے ایتھیک وینی میٹروپولیٹن علاقے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 5.2 کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے۔
دوسری جانب صوبے بھر میں کم از کم 120 اسکول سیلاب کی زد میں آچکے ہیں، جس سے 26 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ صوبے کے تمام اسکولوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم اینجی موتسیگا نے بتایا کہ سیلاب میں مختلف اسکولوں کے اب تک 18 طلباء اور ایک استاد کی موت کی اطلاع ہے۔