15 مارچ اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن ہزاروں پاکستانیوں کا زنجیر بنا کر اظہارِتشکر

’شکریہ یو این اور اسلام امن ہے‘ کی لمبائی اور چوڑائی 100 فٹ پر مشتمل تھی

—فوٹو

لاہور:
ہزاروں پاکستانیوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دینے پر ایک انسانی زنجیر بنا کر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

یہ تقریب پنجاب کے ضلع جھنگ میں اسلام فوبیا کے خلاف طویل عرصے سے آواز اٹھانے والے اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک مسلم انسٹی ٹیوٹ نے منعقد کی۔ سفید شلوار قمیض میں ملبوس شرکا نے مختلف اشکال کا مظاہرہ کیا، جن میں 'شکریہ یو این' اور 'اسلام امن ہے'۔

ہر ایک کی لمبائی اور چوڑائی 100 فٹ (30 میٹر) پر مشتمل تھی ساتھ ہی اقوام متحدہ کے لوگو کے ارد گرد 57 مسلم ممالک کے جھنڈے نمایاں طور پر ترتیب دیے گئے۔

 




 

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ 2022ء کو متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا۔

یہ قرارداد پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے پیش کی تھی۔ یہ وہ دن ہے جب 15 مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک مسلح شخص نے دو مساجد میں گھس کر 51 افراد کو شہید اور 40 کو زخمی کر دیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے چیف آرگنائزر سلطان احمد علی نے کہا کہ اسلامو فوبیا بالخصوص مغرب میں بڑھتی ہوئی لہر انسانیت اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

 

 
Load Next Story