مرکزی بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی گرگئے
آٹھ اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 ارب 28 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں کی مد میں47 کروڑ ڈالرز کی بڑی ادائیگیوں کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی گر گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 8اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 ارب 28 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے اور اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر47کروڑ ڈالرز کمی سے 10 ارب84کروڑ 96 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیے گئے۔
اسی طرح مذکورہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 17 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ ہوئے۔