لاہور میں خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

ملزم نے ویڈیو بنا کر اُسے ہراساں کیا، خاتون پولیو ورکر

(فائل فوٹو)

پنجاب کے دارالحکومت میں خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ چوکی فردوس مارکیٹ پولیس کی خاتون کی درخواست پر نوجوان کو گرفتار کیا۔


متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزم نے نازیبا جملے کسے اور میری ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس کی وجہ سے مجھے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایس ایچ او نصیر آباد شعیب خان نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم قاسم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔
Load Next Story