وزیراعظم کا چینی کی قیمت میں کمی کے لیے بڑا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی بڑے فیصلے کیے گئے

(فوٹو : فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمت کم رکھنے کے لیے اس کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی جو کہ پورے سال نافذ رہے گی۔


ذرائع کے مطابق ملک میں ضرورت کے مطابق چینی کی وافر مقدار کے ساتھ اضافی ذخیرہ بھی موجود ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کا مقصد ملک میں چینی کی قیمتوں کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

دوسری جانب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب بھیجی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ پندرہ روز کے لیے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story